حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عرب کے شہر الاحساء کے آئمہ جمعہ و جماعت نے فرانس کی طرف سے پیغمبرِ اِسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس توہین کے خلاف بین الاقوامی سطح پر موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رسول اکرم(ص)کی توہین کرنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے
الاحساء شہر میں مسجد آل رسول کے امام جماعت حجت الاسلام و المسلمین سید ہاشم السلمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی تعظیم اور احترام امت اسلامیہ پر واجب ہے اور ان کی توہین اور بے احترامی کرنا حرام اور گناہ کبیرہ میں سے ہے ، مزید کہا کہ تمام مسلمان اس مسئلے پر متفق ہیں اور اس میں تمام انبیائے کرام ، رسول علیہم السلام اور تمام مقدسات اسلامی شامل ہیں۔
انہوں نے رسول اللہ (ص) کی شان میں ایک بار پھر توہین کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ توہین ایسے ممالک میں ہوتی ہے جو ترقی ، ثقافت اور دوسرے مذاہب کے حقوق کے احترام کے دعوے کرتے ہیں ، وہ دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب اسلام کے پیروکاروں کا احترام نہیں کرتے ہیں اور توہین آمیز کارٹون شائع کرتے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین سلمان نے آنحضرت (ص) کی مدد کے لئے ہر ممکن طریقوں کو اپنانے حتی آنحضرت سے متعلق تصاویر شائع کرنے کا مطالبہ کیا ۔
رسول اللہ (ص) کا تمام لوگوں ، یہاں تک کہ غیر مسلمان پر بھی حق ہے
المدینہ المنورہ کے شہر الاحساء میں مسجد امام صادق (ع) کے امام جماعت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رسول اللہ (ص) کا تمام لوگوں ، یہاں تک کہ غیر مسلمان پر بھی حق ہے، کہا کہ رسول (ص) ایک ایسے استاد ہیں جس نے دنیا کو تعلیم دیا اور سب سے پہلے یورپ کو انسانیت کا احترام سکھایا اور یہ کہ رنگ و نسل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنے کا مقصد معاشی مسائل کو چھپانا اور لوگوں کی توجہ اس توہین کی طرف مبذول کرنا ہے۔
ہم باہمی وحدت و اتحاد کے ذریعے رسول خدا (ص) کی نصرت کرسکتے ہیں
الحوطہ شہر میں واقع المغتسل مسجد کے امام جماعت شیخ العباس الموسی نے کہا کہ رسول اللہ (ص) ایک عظیم شخصیت اور مسلمانوں میں اتحاد و وحدت کا باعث ہیں اور مسلمانوں میں آنحضرت(ص) کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم باہمی وحدت و اتحاد کے ذریعے رسول خدا (ص) کی نصرت کرسکتے ہیں، مزید کہا کہ رسول اللہ (ص) کی شان میں توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کے ساتھ ایک بار پھر کی جانے والی توہین کی مذمت کرتے ہوئے تمام سوشل نیٹ ورکس کے صارفین سے لبیک یا رسول اللہ (ص) کو شائع کرنے کا مطالبہ کیا۔
شیخ الموسیٰ نے فنکاروں اور فلم رائٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فنکارانہ ہنر س رسول اللہ (ص) کی نصرت کریں ۔
سعودی شیعہ عالم دین نے پیغمبر اکرم (ص) کی مدد کا سب سے واضح طریقہ فرانسوی سامان کے بائیکاٹ کو قرار دیا اور کہا کہ اگر قومیں اس پر اپنا مؤقف اختیار کرتی ہیں تو تاجر فرانسوی سامان درآمد نہیں کرسکیں گے۔